یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںفیسبک لائیو پر ویبینار کے دوران بلوچ رہنماء حیربیار مری سوالوں کے...

فیسبک لائیو پر ویبینار کے دوران بلوچ رہنماء حیربیار مری سوالوں کے جواب دیں گے

لندن (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوئٹر پرار اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 5 جولائی کو پارٹی کے صدر حیربیار مری براہ راست ایک فیس بک ویبینار کے ذریعے بلوچ قومی آزادی کی جدوجہد، بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور علاقائی و عالمی سیاسی مسائل کے بارے میں بات چیت کریں گے۔ اس پروگرام میں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ دو دہائی قبل شروع ہونے والی بلوچ قومی آزادی کی تحریک کے بارے میں پہلی بار بلوچ قومی رہنما براہ راست بلوچ عوام سے لائیو رابطہ کرکے ان کے سوالوں کے جوابات دینگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز