شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںفیس بک کا چہرے کی شناخت ختم کرکے ڈیٹا حذف کرنے کا...

فیس بک کا چہرے کی شناخت ختم کرکے ڈیٹا حذف کرنے کا اعلان

نیویارک ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے کہا ہے کہ اس کا چہرے کو شناخت کرنے والا نظام (فیس ریکگنیشن سسٹم) بند کرکے ایک ارب سے زیادہ افراد کے فیس پرنٹس ڈیلیٹ کر دیے جائیں گے۔ یہ اقدام ٹیکنالوجی اور اس کے حکومتوں، پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے غلط استعمال پر بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظرکیا جا رہا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق فیس بک کی نئی پیرنٹ کمپنی ’میٹا‘ کے لیے مصنوعی ذہانت کے شعبے کے نائب صدر جیروم پیزنٹی نے منگل کو لکھے جانے والے اپنے ایک بلاگ میں کہا: ’یہ تبدیلی ٹیکنالوجی کی تاریخ میں چہرے کی شناخت کے استعمال میں سب سے بڑی تبدیلیوں میں سے ایک ہوگی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ کمپنی معاشرے میں بڑھتی ہوئی تشویش اور خاص طور پر اس حقیقت کے پیش نظر کہ ریگولیٹری اداروں نے ابھی تک کوئی واضح قواعد و ضوابط فراہم نہیں کیے، کو سامنے رکھتے ہوئے ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال کا جائزہ لینے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی آنے والے ہفتوں میں ایک ارب سے زیادہ افراد کے چہرے کی انفرادی شناخت کا ڈیٹا ڈیلیٹ کر دے گی۔
گذشتہ ماہ کے آخر میں فیس بک کی پیرنٹ کمپنی کے لیے ’میٹا‘ کے نئے نام اعلان کیا گیا تھا تاہم سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم کا نام تبدیل نہیں کیا گیا۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی اسے ایسی ٹیکنالوجی کی تیاری پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد کرے گی جسے وہ انٹرنیٹ کا اگلا مرحلہ سمجھتی ہے جو’میٹاورس‘ کہلائے گا۔
امریکی ڈیٹا انجینیئر اور فیس بک کے ادارے کے اندر کی خبریں دینے والی (وِسل بلوئر) فرانسس ہوگن کی طرف سے دستاویزات کے افشا کے بعد شاید فیس بک کو اب تک تعلقات عامہ کے بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ان دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ فیس بک کو علم ہے کہ اس کی مصنوعات لوگوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں، لیکن کمپنی نے اسے کم کرنے کے لیے بہت کم یا کوئی عملی کام نہیں کیا۔
دوسری جانب فیس بک نے ان سوالات کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا کہ لوگ کس طرح تصدیق کرسکیں گے کہ ان کا تصویری شکل میں موجود ڈیٹا ضائع کر دیا گیا ہے یا بنیادی ٹیکنالوجی میں اس کا کردار کیا ہوگا۔
روزانہ فیس ریکگنیشن استعمال کرنے والوں میں سے ایک تہائی سے زیادہ صارفین سوشل نیٹ ورک کے نظام پر اپنے چہرے کی شناخت کرواتے ہیں۔
ان صارفین کی تعداد تقریباً 64 کروڑ ہے۔ فیس بک کو چہرے کی شناخت کا نظام متعارف کروائے 10 سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے لیکن اس نظام کو ترک کرنے کے عمل کو بتدریج آسان بنایا گیا کیونکہ اسے عدالتوں اور نگراں اداروں کی جانب سے جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑا ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز