کیلی فورنیا(ہمگام نیوزڈیسک) گزشتہ روز سوشل میڈیا کی ہر دلعزیز ویب سائٹ فیس بک کی بندش سے مرکزی سروس کے علاوہ اس کی پیغام رسانی کی ایپ اور تصاویر شیئر کرنے کی سائٹ انسٹاگرام دنیا بھر کے اربوں صارفین کے استعمال کیلئے بدترین طریقے سے متاثر ہوئیں۔فیس بک کو جب بدھ کو اس کی بیشتر مرکزی خدمات دنیا بھر کے صارفین کے لیے معطل رہیں۔
فیس بک کو اس سطح کے تعطل کا سامنا آخری بار سنہ 2008 میں کرنا پڑا تھا جب اس کے ماہانہ صارفین کی تعداد صرف 15 کروڑ تھی، اس وقت اس کی صارفین کی تعداد 2.3 ارب ہے۔فیس بک کی مرکزی سروس کے علاوہ اس کی پیغام رسانی کی ایپ اور تصاویر شیئر کرنے کی سائٹ انسٹاگرام بھی اس بندش سے شدید متاثر ہوئیں۔فیس بک نے اپنے ایک بیان میں کہا ’ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ کچھ لوگوں کو اس وقت فیس بک کی ایپس کھولنے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔‘
’ہم اس پر کام کر رہے ہیں تاکہ مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جا سکے۔‘
دوسرے سوشل نیٹ ورکس پر جاری چہ میگوئیوں کے بارے میں فیس بک کا کہنا تھا اس تعطل کی وجہ ڈی ڈی او ایس سائبر حملہ نہیں تھی۔ اس طرح کے حملے میں کسی بھی سروس پر ہائی والیئم کی ٹریکف کا سیلاب آجاتا ہے، جس سے وہ اوورلوڈ ہو جاتی ہے۔اس دوران فیس بک کی مرکزی سروس میں صارفین کچھ بھی پوسٹ نہیں کر رپا رہے تھے۔
جبکہ انسٹاگرام کے صارفین نئے پوسٹ شدہ مواد کو دیکھنے کے لیے اسے ریفریش نہیں کر پا رہے تھے۔ فیس بک کا ڈیسک ٹاپ میسجنر بھی لوڈ نہیں ہو رہا تھا تاہم موبائل ایپ سے پیغامات جا رہے تھے۔
ایک آزاد کمپنی ڈاؤن ڈیٹیکٹرز کے نگرانوں کے مطابق یہ بندش عالمی سطح پر تھی۔ جو دیگر سوشل نیٹ ورکنگ پر صارفین کے لیے پوسٹ ڈال رہے تھے کہ یہ سروس معطل ہے۔فیس بک کی مرکزی سروس کے علاوہ اس کی پیغام رسانی کی ایپ اور تصاویر شیئر کرنے کی سائٹ انسٹاگرام بھی اس بندش سے سخت متاثر ہوئیں۔ اس تعطل کی وجہ کے بارے میں صارفین کو اب تک اصل وجہ نہیں بتایا گیا۔
We’re aware that some people are currently having trouble accessing the Facebook family of apps. We’re working to resolve the issue as soon as possible.
— Meta (@Meta) March 13, 2019
سوشل میڈیا پر قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ شاید فیس بُک پر کوئی سائبر حملہ ہوا ہے جس پر فیس بُک انتظامیہ نے اس حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا اور کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔