جمعه, نوومبر 29, 2024
Homeخبریںقابض ایرانی آرمی کی جانب مولوی عبدالحمید قتل کی سازش ناکام، بلوچ...

قابض ایرانی آرمی کی جانب مولوی عبدالحمید قتل کی سازش ناکام، بلوچ عوام کا احتجاج

زاہدان (ہمگام نیوز) رسانک نیوز کے مطابق آج 19 جون کو مکی مسجد زاہدان کے انتظامیہ نے ایک ایسے شخص کی شناخت کرکے اسے گرفتار کر لیا ہے جو مذہبی علوم کے طالب علم کی آڑ قابض ایرانی آرمی کی جانب مولوی عبدالحمید کو حیاتیاتی طور پر قتل کرنے کے مشن پر تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ بلوچ شخص بلوچستان کے علاقے دلگان کا رہائشی ہے جس کا تعارف دینی علوم کے طالب علم کے طور پر ہوا ہے جو عرصہ دراز سے مسجد ہی میں رہ کر عبادت کرتا رہا ہے۔

 یہ شخص جو ان بلوچوں میں سے ایک ہے جس نے دلگان میں شیعہ ہونے کا دعویٰ کیا، اس نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ اس نے ایرانی آرمی IRGC کے انٹیلی جنس کے نام سے مولوی عبدالحمید کو قتل کرنے کا مشن بنایا تھا۔

 اس نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ اپنے آپریشنز کے آغاز کے بعد سے ایک ہفتے میں پندرہ ملین تومن وصول کر رہا ہے۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل معروف اور ممتاز بلوچ علماء میں سے ایک مولوی محمد عمر ملازہی کو 22 مارچ 2005 کو سرباز شہر کے گاؤں کوہان میں اسی طرح قتل کیا گیا تھا۔

جبکہ دوسری جانب مولوی عبدالحمید پر قاتلانہ حملے کی خبر کے بعد مکی مسجد میں زاہدان کے عوام اور بلوچستان کے دیگر شہروں سے بلوچ عوام نے آ کر ایرانی آرمی کی سازش کے خلاف احتجاج کیا ۔

رسانک نیوز کے مطابق مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی کو جان سے مارنے کی خبر کے بعد زاہدان کے لوگوں کا ایک گروپ مکی مسجد میں جمع ہوا اور بلوچستان کے دیگر شہروں سے بھی کچھ لوگ زاہدان آ کر مولوی عبدالحمید کے حق میں احتجاج کیا۔ ساتھ ہی بتایا جاتا ہے کہ زاہدان شہر میں انٹرنیٹ کو قطع کر دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ آج مولوی عبدالحمید کے قتل کی سازش جس کا آئی آر جی سی انٹیلی جنس فالو اپ کر رہا تھا، مکی مسجد میں اس شخص کی گرفتاری سے ناکام بنا دیا گیا۔

 رسانک نیوز کے مطابق زاہدان میں مولوی عبدالحمید اسماعیل زاہی کی جان پر قاتلانہ حملے کی خبر کے بعد سینکڑوں افراد زاہدان کے خیام سٹریٹ اور مکی مسجد کے اطراف جمع ہو گئے ۔

اس واقعہ کے بعد ہزاروں بلوچ زاہدان سمیت دیگر کئی شہروں سے جمع ہو کر قابض ایرانی آرمی کی اس سازش کے خلاف احتجاج کرنے لگے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز