سرباز( ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں قابض سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ نوجوان شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سرباز میں قابض ایرانی فورس نے پورے علاقے میں اچانک منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کے نام پر سرچ آپریشن کیا، اسی دوران سرباز کے ایک گاؤں کلیر ڈن سے 18 سالہ بلوچ نوجوان آصف اللہ زئی ولد عبدالرسول بلوچ ساکن ہُنگ جو کہ پیٹرول لے کر اپنے گاؤں جا رہا تھا کو سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کا نشانہ بناکر شہید کر دیا۔
ـ
جب گاؤں کے لوگوں کو آصف کی سکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں شہادت کی خبر ملی تو سارا گاؤں پولیس اسٹیشن کے سامنے جا کر احتجاج کرنے لگاـ۔ مظاہرین نے مطالبہ کر دیا کہ ذمہ داروں کو جلد سے جلد قانون کی گرفت میں لا کر سزا دی جائے۔ـ