جمعه, اپریل 4, 2025
Homeخبریںقابض ایرانی سیکیورٹی اداروں نے ایک اور بلوچ فرزند کو پھانسی دیکر...

قابض ایرانی سیکیورٹی اداروں نے ایک اور بلوچ فرزند کو پھانسی دیکر شہید کردیا

میناب( ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مغربی مقبوضہ بلوچستان میں ایک اور بلوچ نوجوان کو قابض ایرانی عدالت نے پھانسی دینے کا حکم دیا تھا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئےگزشتہ روز عملدرآمد کرتے ہوئے عیسیٰ بشکردی کو پھانسی دیکر شہید کردیا گیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر میناب کے علاقے زھوکی سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ عیسی بشکردی کو صبح کے وقت میناب کی مرکزی جیل میں پھانسی دی گئی۔ـ

انسانی حقوق پر کام کرنے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ عیسی بشکردی کو 2014 میں منشیات فروشی کے الزام میں قابض ایرانی پولیس نے گرفتار کیا تھا لیکن منشیات فروشی کے واضح ثبوت نہ ہونے کے باوجود گزشتہ صبح ان کی فیملی کو آخری بار ملاقات کیئے بغیر انہیں چھپکے سے میناب جیل میں پھانسی دی گئ اور ان کی لاش میناب کے کسی ہسپتال میں پہنچانے کے بعد ان کے اہلخانہ کو ہسپتال انتظامیہ کے ذریعے اطلاع دی گئی۔ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز