زاہدان ( ہمگام نیوز) گزشتہ روز اچانک ایرانی قابض فورسز نے دیھاب کے مقام پر ایک چلتی گاڑی پر فائر کھول دی جس کے نتیجے سے مسعود رحمتی ولد محمد کریم بلوچ عین موقع پر دم تھوڑ گئے۔
کمپین فعالین بلوچ کارکنوں کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مسعود رحمتی ڈیزل اور پیٹرول کا کاروبار کرتا تھا، ڈپوز سے پٹرول اور ڈیزل لے کر دوسرے شہر میں جا کر فروخت کرتا تھا تاہم گزشتہ دن وہ دیھاب کے مقام پر کہیں جا رہا تھا کہ راستے میں قابض ایران کی درندہ صفت فورسز نے بلا وجہ انکی گاڑی پر فائر کھول دی جس سے مسعود رحمتی موقع پر شہید ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق مسعود اپنی گاڑی میں سوار آہستہ سڑک پر جارہا تھا کہ اچانک ایرانی قابض فورسز نے ان کو نشانہ بنا کر شہید کردیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑی میں کوئی غیر قانونی چیز نہیں تھی اور نہ ہی فائر کھولنے کی کوئی وجہ سامنے آئی ہے۔
یاد رہے، روان سال میں ایرانی درندہ صفت پولیس، فورسز اور دیگر قانون فافذ کرنے والے اداروں کی فائرنگ سے درجنوں بلوچ جوان، بوڑھے، بچے اور خواتین شہید ہوگئے اور کئی شدید زخمی ہوگئے جو کہ اس وقت مکمل جسمانی طور پر معزور مفلوج بتائے جاتے ہیں جن میں کئی درست علاج معالجہ نہ ملنے کی وجہ سے اپنی زندگیوں کی جنگ ہار گئے ہیں۔