سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںقابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں 50 سے زائد بلوچ جبری طور...

قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں 50 سے زائد بلوچ جبری طور اغوا

زاہدان ( ھمگام نیوز) گزشتہ چند سالوں کے دوران مغربی بلوچستان میں ایرانی فاشسٹ ریاست کی بلوچ قوم پر مظالم میں اضافہ ہوا ہے۔

رواں سال میں قابض ایرانی پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے 50 سے زائد معصوم بلوچوں کو بلا جواز گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا ہے ـ سوشل میڈیا میں سرگرم بلوچ سیاسی کارکنوں کی ایک ٹیم کے مطابق اب تک پچاس سے زیادہ بے گناہ بلوچوں کو زاہدان انٹلی جنس پولیس، سکیورٹی اداروں سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرکے بلا وجہ حراست میں لے کر مختلف مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ “یہ تعداد بہت کم ہے، گرفتار شدگان میں ایسے معصوم بلوچ بھی شامل ہیں جن کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آیا ہے کہ ان کو کب اور کہاں حراست میں لے کر اور کس ٹارچر سیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے ـ

تاہم جن 50 افراد کے نام سامنے آئے ہیں جن کی اکثریت کو زاہدان انٹلی جنس ادارے نے گرفتار کر لیا ہے. سرگرم بلوچ کارکنوں کا کہنا ہے “جن افراد کو ایرانی خفیہ ٹارچر سیلوں میں لے جایا گیا ہے ان کو بلوچ ہونے کی پاداش میں بد تریں تشدد کا سامنا ہے ـ

حال ہی میں پہرہ ( ایرانشہر) کے دردناک واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کئی بلوچوں کو بھی حراست بعد لاپتا کر دیا گیا ہے جن می عبداللہ بزرگزادہ اور شاہ بلوچ سمیت ایک بلوچ عالم دین بھی شامل ہیں ـ

گزشتہ چند سالوں میں مغربی مقبوضہ بلوچستان میں ایرانی ملا ملٹری کی بدترین مظالم بلوچ قوم پر پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے اس انسانی بحران پر عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی افسوسناک ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز