چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںقابض ایرانی و پاکستانی افواج کے سربراہان کی ملاقات، بلوچ قوم کے...

قابض ایرانی و پاکستانی افواج کے سربراہان کی ملاقات، بلوچ قوم کے خلاف نئی سازشوں کا منصوبہ

تہران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز قابض ایرانی آرمی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی نے پاکستانی فوج کے جنرل کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ “آئی آر جی سی پاکستانی فوج کی شراکت اور تعاون سے دونوں ممالک کی سیکورٹی سرحدوں ( جعلی سرحد) کو اقتصادی سرحدوں میں تبدیل کرنے کے لیے تیار ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف کے یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب قابض ایران کی حکومت نے بلوچستان کی سرحد کو بند کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور جعلی سرحد جو کہ بلوچ عوام کی ذریعہ معاش ہے، کو مکمل بند کرنے کا سامراجی منصوبہ بنایا ہے ـ

واضح رہے کہ قابضین کہ یہ سامراجی منصوبہ بلوچ نسل کشی ساتھ ساتھ ایک معاشی کریک ڈاؤن لانے کا سلسلہ ہے ـ ایران اور پاکستان کے دونوں جعلی سرحد پر بلوچ عوام بارڈر ٹریڈ کو اپنی جان جھوکوں میں ڈال کر رہے ہیں ـ

یاد رہے کہ گزشتہ چند ہفتہ قبل ایران پاکستان اور چین نے ایک مشترکہ ملاقات میں تینوں ممالک نے بلوچستان کو زیر بحث بنایا تھا اور تینوں ممالک نے بلوچستان میں اپنے سامراجی پنجے مزید گاڑھنے کے لیئے آنے والے دنوں میں ایک بڑے منصوبے پر کام کر رہے ہیں اور موجودہ ایرانی و پاکستانی فوجی سربراہان کی تہران میں یہ نشست اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز