ایرانشہر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج 24 مارچ کو ایرانشہر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض ایرانی پولیس کی ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا ـ
تفصیلات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پہرہ/ایرانشہر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض ایرانی پولیس فورس کے اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہلاک ہونے والے پولیس کی شناخت منصوری بزی ساکت کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی اہلکار کی شناخت کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں ـ
تاہم اس واقعہ کے محرکات کے بارے میں مزید اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ـ