تہران: (ہمگام نیوز) خطے میں کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال کے درمیان قابض ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے ہفتے کے روز آبنائے ہرمز میں “صیہونی حکومت” (اسرائیل) سے منسلک ایک کنٹینر بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی IRNA کی رپورٹ کے مطابق “MCS Aries” نامی کنٹینر جہاز کو پاسداران انقلاب کی بحری اسپیشل فورسز نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے قبضے میں لے لیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی آبنائے ہرمز کے قریب ہوئی، جو عالمی تجارت کے لیے ایک اہم آبی گزرگاہ ہے، اور “اس جہاز کو اب ایرانی ساحل کی طرف لے جایا گیا ہے”۔
میڈیا کا بیان اس وقت سامنے آیا جب دو میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسیوں نے کہا کہ “علاقائی سکیورٹی فورسز” نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب سے بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے۔
سکیورٹی فرم ایمبرے کے مطابق “اس کو موصول ہونے والی فوٹیج میں ایک ہیلی کاپٹر سے تین افراد تیزی سے بحری جہاز پر اتر رہے ہیں۔