دزاپ/زاہدان ( ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق 24 نومبر 2019 کو بروز اتوار صبح سویرے ایرانی نامنہاد عدالت کی فیصلہ کے بعد ایران کے زیر قبضہ بلوچستان کے رہائشی محمد دبیر ولد آقانور بلوچ کو پھانسی دے دی ـ
تفصیلات کے مطابق محمد دبیر گزشتہ ایک سال پانچ ماہ تک بیرجند جیل میں منشیات فروشی کےناروا الزام میں قید تھا تاہم گزشتہ روز اتوار کو عدالتی فیصلے کے بعد محمد دبیر کو صبح کے وقت بیرجند جیل میں پھانسی دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے محمد دبیر کی لاش کو امام علی ہسپتال میں لانے کے بعد ان کے خاندان والوں کو اطلاع دی گئی۔ تاہم ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جب بھی ایرانی حکام کسی بے گناہ بلوچ کو گرفتار کرنے کے بعد اسے پھر کسی جھوٹے الزام میں پھنسا کر پولیس کے الزامات اور عدالتی فیصلوں کو بطور ہتھیار سزائے موت دلوانے کی جھوٹی ثبوت پیش کرکے اسے یا تو قتل کر دیا جاتا ہے یا لٹکا کر پھانسی دی جاتی ہے۔