چابہار ( ہمگـام نیوز) ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں قابض ایرانی حکومت نے چابھار اور گردو نواح کے علاقوں میں بلوچ ماہگیروں کے شکار پر پابندی عائد کردی۔
غریب بلوچ ماہیگیروں کو وارننگ دی گئی ہے کہ اگر حکم کی خلاف ورزی کی گئی تو انہیں سخت سزائیں دی جائیں گی۔
دوسری جانب قابض ایرانی حکومت نے چینی ٹرالروں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے کہ وہ بلوچ ساحل پر غیر قانونی جالوں کی مدد سے سمندری حیات کا شکار کریں۔
مقامی ذرائع کے مطابق اس حکم نامے کی اجراء سے پہلے جس طرح آئے روز بلوچ ماہیگیروں کی کھڑی کشتیوں کو آگ لگا دی جاتی تھی، لگتا ہے ان واقعات کی کڑیاں اس حکم نامے سے جُڑی ہوئی ہیں اور کشتیاں جلانا دراصل مقامی ماہیگیروں کو وارننگ تھی کہ اگر حکم کی تعمیل نہ ہوئی تو ان کے ساتھ یہ سلوک روا رکھا جائے گا۔