سنندج (ہمگام نیوز) ہنگاؤ ہیومین رائٹس کے مطابق گذشتہ ایک ماہ کے دوران ایرانی مقبوضہ کردستان اور ایران کے دیگر شہروں کی جیلوں میں کم از کم سات شہریوں کو پھانسی دی گئی ہے۔
ہنگاؤ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے شماریات اور دستاویزار مرکز کے مطابق اکتوبر 2020 کے دوران سنندج، الیگودرز اور ارومیہ جیلوں میں کم سے کم سات شہریوں کو پھانسی دی گئی۔
ان سات میں سے سات کو قبل از وقت قتل اور ایک منشیات سے متعلقہ جرائم کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔
نیز ان میں سے زیادہ تر پھانسی مغربی آذربائیجان صوبے میں 4 مقدمات کے ساتھ ریکارڈ کی گئیں۔ صوبہ لرستان میں 2 اور صوبہ کرمانشاہ میں 2 مقدمات درج ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک اور سیاسی کرد کارکن جلال رستمی ایران گرفتار کرکے پھانسی کا حکم سنایا تاہم اس حکم پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوا ہےـ