یروشلم:( ہمگام نیوز ) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ قابض ایران کو جوہری ہتھیار حاصل ہونے سے روکنا دنیا کے امن کے لیے ضروری تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قابض ایران کو جوہری ہتھیار اور انھیں لے جانے والے میزائل سسٹمز حاصل ہوگئے تو وہ پوری انسانیت کے لیے سنگین خطرہ بن جائے گا۔ وزیراعظم نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل اسی خطرے کو روکنے کے لیے قابض ایران کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی حفاظت کے لیے میدان میں آئے ہیں لیکن اس عمل کے ذریعے ہم بہت سے دوسرے ممالک کی بھی حفاظت کر رہے ہیں۔















