شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںقابض فورسز نے اسلام آباد سے 10 بلوچ طلباء کو اپارٹمنٹ سے...

قابض فورسز نے اسلام آباد سے 10 بلوچ طلباء کو اپارٹمنٹ سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا، بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل اسلام آباد

اسلام آباد(ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل اسلام آباد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (NUML) کے 10 بلوچ طلباء کو ایک اپارٹمنٹ سے قابض پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے طلباء میں تربت کے رہائشی
سلیم عارف ولد عارف علی،
بالاچ فدا ولد فدا احمد،
خلیل احمد ولد سومار،
خداداد ولد عبدالقادر،
اور حمل حسنی ولد سید محمد شامل ہیں۔

دیگر لاپتہ طلباء میں پنجگور کے بابر عطاء ولد عطاء،
نور مہیم ولد مہیم،
اور حسام ولد اکبر،
جبکہ آواران کے افتخار اعظم ولد محمد اعظم بھی شامل ہیں۔

بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل اسلام آباد نے انتباہ کیا ہے کہ اگر ہمارے ساتھیوں کو باحفاظت بازیاب نہ کیا گیا تو ہم جلد اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز