شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ شال شعبان ،قلات ،مستونگ میں فوج کشی جیٹ جہازوں کی بمباری سے 48 مسلح افراد کو ھلاک کرنے کا دعوی سامنےآیا ہے قابض فوج کی شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائیوں کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36 اور 72 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 48 مسلح افراد کو ھلاک کردیا ہے ۔ یہ خونی کاروائیاں مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کیے گئے ہیں ۔ بیرونی پراکسیوں اور فتنہ الخوارج کے خلاف کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق سب سے بڑی جھڑپ کوئٹہ کے علاقے شعبان میں ہوئی جہاں فورسز نے فضائی بمباری میں 26 مسلح افراد کو نشانہ بنایا۔ جبکہ سبی میں مقامی آبادی کے تعاون سے تھانے پر حملے کی سازش کو ناکام بنا دیا گیا۔
تاہم، ایسے فوجی دعووں کے حوالے سے ماضی میں بھی سوالات سامنے آتے رہے ہیں۔ بعض واقعات میں فوج کی جانب سے ہلاک کیے گئے افراد کو عسکریت پسند قرار دیا گیا، جبکہ بعد ازاں مقامی ذرائع، خاندانوں یا دیگر شواہد کی بنیاد پر بعض افراد کی شناخت عام شہریوں یا پہلے سے لاپتا کیے گئے بلوچ افراد کے طور پر سامنے آنے کے دعوے بھی کیے گئے۔
بلوچستان میں انسانی حقوق سے متعلق حلقے ماضی میں یہ مؤقف بھی اختیار کرتے رہے ہیں کہ بعض فوجی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت اور واقعے کی آزادانہ تحقیقات ضروری ہیں۔


