اسلام آباد (ہمگام نیوز) قابض پاکستان کے فوج کے ترجمان نے اپنے
بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل ملک اس وقت راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹر میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اکتوبر 2021 میں اس وقت کے میجر جنرل عاصم ملک کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر فوج کا ایڈجوٹینٹ جنرل مقرر کیا گیا تھا۔
پی ٹی وی نیوز نے کہا کہ اپنے فوجی کیریئر کے دوران، جنرل ملک نے مقبوضہ بلوچستان انفنٹری ڈویژن میں خدمات انجام دیں اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ کی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ قابض کا فوجی افسر امریکہ میں فورٹ لیون ورتھ اور لندن کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے گریجویٹ ہے۔
نئے تعینات ہونے والے اہلکار لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی جگہ لیں گے، جنہیں 2021 میں اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے تعینات کیا تھا۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جنرل ندیم نے آصف منیر سے اختلافات کیا اور بہت سے تجزیہ نگار فضل الرحمان اختر مینگل اور کنگرو ججوں کے حکومت کے خلاف لاین کو اسی تناظر میں لے رے ہیں ساتھ ہی ساتھ ندیم کی بیٹی کی شادی بھی عمران خان کی پارٹی کے رہنما کے بیٹے سے ہوا اور وہ درپردہ فیض حمید کے ایجنڈے کو آگے لے جارے تھے قابض کی فوج چین اور امریکہ کی وجہ سے دو گروہ میں تقسیم ہے جو کسی بھی وقت کوی کور کمانڈر یا جنرل آصف منیر کے خلاف بغاوت کر سکتا ہے یا جنرل ضیا کی طرح اسکو راستہ سے ہٹا سکتا ہے