جمعه, اپریل 4, 2025
Homeخبریںقابض پاکستانی فوج نے آواران سے ایک بزرگ بلوچ خاتون کو گرفتار...

قابض پاکستانی فوج نے آواران سے ایک بزرگ بلوچ خاتون کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

آواران (ہمگام نیوز)  بلوچستان کے علاقےآواران سے پاکستانی فوج نے ایک بزرگ خاتون کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

خاتون کی شناخت بی بی سکینہ بلوچ سکنہ ہارون ڈن آواران سے ہوئی ہے جن کو قابض فوج حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئی جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلوم نہ مل سکی۔

ااطلاعات کے مطابق بی بی سکینہ کے جواں بیٹے ساجد رواں سال 25 نومبر کو ایک اور نوجوان پرویز ولد صادق کے ہمراہ قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں لاپتہ ہوچکے ہیں۔

مزید تفصیلات کے مطابق فوجی اہلکاروں نے بی بی سکینہ کے شوہر پر شدید تشدد کی جس وہ زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں عورتوں کی فوج کے ہاتھوں اغوا نما گرفتاری کوئی پہلی دفعہ نہیں ہوئی بلکہ اس سے پہلے بھی اسی نوعیت کے جرائم کا مرتکب رہی ہے جو ان کی تاریخی پس منظر کی عین نشاندہی ہے جو اس درندہ صفت فوج نے بنگلادیش میں کی تھیں۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز