شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںقابض پاکستانی فوج کیلئے راشن لے جانے والی گاڑیوں کو گرفتار کرنے...

قابض پاکستانی فوج کیلئے راشن لے جانے والی گاڑیوں کو گرفتار کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں: بی ایل ایف

آواران(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے آواران میں قابض پاکستانی فوج کیلئے راشن لے جانے والی گاڑیوں کی گرفتاری کی ذمہ داری قبول کرلی۔

میجر گہرام کا کہنا تھا کہ ہمارے سرمچاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر 30 مئی کو بروز ہفتہ آواران کے علاقے پیراندر میں سات گاڑیوں کو روک کر چیکنگ کی جن میں سے تین گاڑی جو آواران سے منگلی مشکے فوجی کیمپ کیلئے راشن لے جارہے تھے انہیں گرفتار کرلیا، گرفتار کرنے کے بعد ان میں لدھے راشن قبضے میں لیے اور ڈرائیورز کو آخری وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا

مزید انہوں نے گاڑی مالکان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچ نسل کشی میں ملوث قابض پاکستانی فوج کا ساتھ دینے سے گریز کریں اور ٹرانسپورٹر پاکستانی فوج کی معاونت سے باز آئیں نہیں تو وہ اپنے نقصانات کا ذمہ دار خود ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز