قابض پاکستانی فوج کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں 70 سالہ بزرگ شخص جبری اغواء
کشمور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سندھ کے علاقے کشمور سے قابض پاکستانی فوج کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے 70 سالہ بزرگ شخص کو اغواء کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے کنوینر سورٹھ لوہار نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوے کہا کہ گزشتہ روز قابض پاکستانی فوج کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے کشمور ضلح کے بڈانی شہر سے 70 سالہ بزرگ شخص صاحب سید بچل شاہ کو جبری طور پر اغواء کرلیا، جبری اغواء کے شکار بزرگ شخص شہید ضامن شاہ اور شہید پریل شاہ کے والد ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم قابض پاکستان کی اس جارحانہ عمل کی شدید مذمت کرتی ہے اور چاچا بچل شاہ سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے 1 ستمبر 2020 کو حیدرآباد میں بھرپور احتجاج کی کال دیتی ہے۔