شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںقابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں 7 بلوچ مزدور اغواء، نامعلوم مقام پر...

قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں 7 بلوچ مزدور اغواء، نامعلوم مقام پر منتقل

 

سرباز ( ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 7 افراد جو گولڈ اسمتھ لائن پر پیٹرول ڈیزل اور دیگر ایرانی خوردو نوش کے اشیا کا ذاتی طور پر کاروبار کرتے تھے کو پاکستانی آرمی نے ہُنگ سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ـ

باخبر ذرائع سے اطلاع ملی ہےکہ گرفتار کئے گئے بلوچ نوجوان چند دن قبل پیٹرول، ڈیزل اور دیگر خوردنی اشیا لے کر مکران کے سرحدی شہروں میں فروخت کرنے کے بعد واپس اپنے شہر جا رہے تھے کہ گولڈ سمتھ لائن کے سرحد کی بندش کی وجہ سے وہ دور دراز راستے کا انتخاب کرنے پر مجبور ہوگئے تھے جس پر قابض پاکستانی آرمی نے ان کا پیچھا کرتے ہوئے انہیں اغواء کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

اغواء کئے گئے نوجوانوں کی شناخت شهرام ولد ملک، سلمان بهرام زئی ولد سلیم، مروان بلیدی ولد اسلم، نجیب بهرام زئی ولد عصا، حکیم ولد عبدالرحیم، دو بھائ ارشد و احمد دهقانی ولد عبدالرحمن کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق نصیرآباد سرباز سے بتایا جاتا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل پاکستانی قابض آرمی نے اپسی کہن سرحدی زیرو پوائنٹ پر پانچ بلوچ نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا تھا جو کہ گولڈ سمتھ لائن پر ایرانی پیٹرول کا کاروبار کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز