دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںقابض پاکستانی فوج ہی پاکستان میں حکومت چلاتا ہے سابقہ قابض پاکستان...

قابض پاکستانی فوج ہی پاکستان میں حکومت چلاتا ہے سابقہ قابض پاکستان کے وزیر دفاع کا اعتراف

شال:(ہمگام نیوز) قابض پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب رکن سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل باجوہ اورجنرل فیض باہم ملکر ہم سے قانون سازی کرواتے رہے،اس کیلئے ہمیں آئی ایس آئی کے میس میں جانا پڑتا۔

بدھ کو (ن) لیگ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی استحکام کیلئے باقی کھلاڑی بھی موجود ہیں صرف سیاست دان نہیں ہیں،اب سب کو باہم ملکر بیٹھنا ہوگا تاکہ استحکام آسکے۔

جنرل فیض اورجنرل باجوہ ایف اے ٹی اور مجلس عاملہ کے حوالے سے بھی قانون سازی کراتے رہے۔ بلوچ آزادی پسند لیڈر پہلے ہی اس بات کو منکشف کرچکے ہیں کہ پاکستان میں جمہوریت نہیں بلکہ جمہوریت کے نام پر قابض پنجاب فوج کی حکمرانی ہے جو حکومت بناتا ہے اور پھر انکو چلاتا ہے لیکن مقبوضہ بلوچستان میں قابض کی نمائندگی کرنے والے کولیبریٹر پارلیمانی لوگ اس بات کو مانے سے انکاری تھے اب خود قابض پاکستان کے سابقہ وزیر دفاع کے بیان کے بعد پاکستانی جمہوریت کا دوغلہ پن طشت از بام ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز