شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںقابض پاکستانی فورسز نے پشتون قومی جرگہ کے خیموں کو آگ لگا...

قابض پاکستانی فورسز نے پشتون قومی جرگہ کے خیموں کو آگ لگا دی

خیبر پختونخوا:(ہمگام نیوز) قابض پاکستانی فورسز نے جمرود میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے زیر اہتمام 11 اکتوبر کو ہونے والے پشتون قومی جرگہ کے مقام پر خیموں اور دیگر سامان کو آگ لگا دی۔

منظور پشتین نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے انتظامی خیموں، بستروں اور دیگر سامان کو نشانہ بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پشتون علاقوں میں براہ راست کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جیسا کہ چند روز قبل میر علی میں بھی ہوا تھا جہاں جانوروں اور سبزی منڈی کو بھی آگ لگائی گئی تھی۔

یاد رہے کہ 11 اکتوبر کو پی ٹی ایم کا گرینڈ پشتون جرگہ منعقد ہونا ہے، جس کی حمایت مختلف سیاسی جماعتیں بھی کر رہی ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز