مستونگ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نوشکی اور پنجگور میں قابض پاکستانی فورسز پر عالیہ حملوں کے بعد
مستونگ میں ہائی الرٹ کر دیا گیا-
تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری کی خصوصی ہدایت پر مقبوضہ بلوچستان میں حالیہ حملوں کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر میجر(ر)الیاس کبزئی نے مستونگ میں لیویز و پولیس کو سیکورٹی ہائی الرٹ کیا اور تمام قومی شاہراوں اور داخلی راستوں پر سنیپ چیکنگ شروع کر دیا گیا ہے قومی شاہراہ پر اسسٹنٹ کمیشنر مستونگ عطاالمنعم تحصیلدار اکرم حریفال اور دیگرنفری نے سنیپ چیکنگ کرکے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیئے تمام فورس کو الرٹ جاری کر دیئے ڈپٹی کمیشنر میجر (ر) الیاس کبزئی نے کہا کہ امن وامان کی بحالی باہمی اشتراک سے ممکن ہے تمام انتظامی فورسز کےجان و مال کی تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائینگے-