شنبه, جنوري 4, 2025
Homeخبریںقابض پاکستانی فورسز کا ھوشاپ میں بلوچ مظاہرین کی جاری دھرنا پر...

قابض پاکستانی فورسز کا ھوشاپ میں بلوچ مظاہرین کی جاری دھرنا پر مداخلت

تربت (ہمگام نیوز) ہوشاپ زیرو پوائنٹ کے مقام پر سی پیک شاہراہ پر لاپتہ افراد کے لواحقین دھرنا جاری ہے ، جہاں قابض پاکستانی فورسز نے مداخلت کرکے مظاہرین کو ہراساں کرنا شروع کر دیا اور ان کے موبائل چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ مظاہرین دھرنا دے کر اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بالگتر کے رہائشی زمان جان اور ابوالحسن بلوچ کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے مکران سے کوئٹہ جانے شاہراہ بند کردی ہے، جبکہ اس وقت مظاہرین کو قابض فورسز پر امن احتجاج کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شاہراہ پر دھرنا کے باعث مکران سے خضدار وقلات اور سوراپ و مستونگ سمیت کوئٹہ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

لواحقین کے مطابق انہوں نے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے اس سے قبل بھی اسی شاہراہ پر دھرنا دیا تھا جس کے بعد ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد ہم نے اپنا دھرنا ختم کردیا مگر انتظامیہ وعدہ وفا نہ کرسکے جس سے وہ مجبوراً ایک مرتبہ پھر احتجاج پر بیٹھے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ مکران ٹو کوئٹہ جانے والی شاہراہ ایک ہفتے میں دو بار بند کردی گئی ہے، کل رات ہی زبیر بلوچ کی بازیابی کے بعد شاہراہ کھول دیا گیا تھا جسے چند گھنٹوں کی وقفہ کے بعد پھر بند کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز