شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںقابض پاکستانی فورسز کی فائرنگ میں زخمی خاتون کی لواحقین نے ایم...

قابض پاکستانی فورسز کی فائرنگ میں زخمی خاتون کی لواحقین نے ایم 8 شاہراہ بلاک کردیا

تربت (ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ بالگتر میں فرنٹیئر کور ایف سی کی فائرنگ میں زخمی خاتون کی ورثاء نے واقعہ کیخلاف ایم 8 شاہراہ بلاک کردیا جس کی وجہ سے شال تربت رابطہ منقطع ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق بالگتر میں گزشتہ دن دردانگ نامی ایک خاتون پر مبینہ فائرنگ اور انہیں زخمی کرنے کے بعد اہلیان علاقہ نے آج واقعہ کے خلاف ایم 8 شاہراہ کو بالگتر کے مقام پر بلاک کرکے احتجاج کے طورپر بند کردیا۔

ایم 8 شاہراہ کو بند کرنے کے بعد کوئٹہ سے آنے جانے والے گاڈیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے، یاد رہے کہ 8 دسمبر کو بالگتر سہاکی کے رہائشی ایک خاتون دردانگ زوجہ نزیر احمد فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے الزام تھا کہ وہ مبینہ طورپر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہوچکی ہیں۔ انہیں علاج کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز