چهارشنبه, جنوري 29, 2025
Homeخبریںقابض پاکستان بلوچ قومی آواز کے اثر کو کم کرنے کے لیے...

قابض پاکستان بلوچ قومی آواز کے اثر کو کم کرنے کے لیے ترجمان اور یورپی یونین میں سفیر بلوچ تعینات کررہا ہے

اسلام آباد: (ہمگام نیوز) حالیہ میں قابض پاکستان نام نہاد آمنہ بلوچ نامی خاتون سمیت کئی نام نہاد بلوچوں کو یورپی یونین اور سفیر بنا کر دوسرے ملکوں سے متعارف کروا رہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قابض پاکستان کو بلوچستان کے حوالے سے پوری دنیا میں چیلنجز کا سامنا ہے جسے کونٹر کرنے کیلئے قابض پاکستان کو نام نہاد بلوچوں کے سہارا لینا پڑ رہا ہے ،

حال ہی میں کٹھپتلی نگران وزیراعظم اور وزیر داخلہ بھی قابض پاکستان کی جانب سے بلوچستان سے ہی منتخب کرنے پڑے ، اور ان سے بلوچ تحریک کو کائونٹر کرنے کام لیا گیا

قابض پاکستان کی حقیقت یہی ہے کہ جس نے بلوچ کی دھرتی پر قبضہ جمایا ہے اور ڈاکو کی طرع بلوچستان کے وسائل لوٹ رہا اور پھر قصائی کی طرع بلوچستان کے فرزندوں کو مار رہا ہے اب جبکہ دنیا میں اسکی جارحیت اور بدمعاشی چوری اور قتل عام پر آواز اٹھ رہا ہے

 تو قابض نے اپنا طریقہ بدلا ہے کہ اپنے کٹھ پتلی بلوچوں کو چیر مین سینٹ خارجہ کا ترجمان اور اب یورپی یونین جہاں اس پر سب انسانی حقوق کی پامالی پر زیادہ سوال اٹھایا جاتا ہے آمنہ بلوچ کو سفیر تعینات کرکے تاثر دیا کہ بلوچ کو نمائندگی دیا جارہا ہے لیکن قابض کے ہربہ زیادہ دیر نہیں چل سکتے ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز