واشنگٹن: (ہمگام نیوز) امریکی کانگریس کے 31 ارکان نے صدر جو بائیڈن اور وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے نام خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ ’پاکستان کی نئی حکومت کو تسلیم نہ کیا جائے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق خط پر ایوان نمائندگان کے 31 ارکان کے دستخط موجود ہیں جن کا تعلق حکومتی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے۔

بدھ کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ’امریکہ پاکستان کی نئی حکومت کو تب تک تسلیم نہ کرے جب تک انتخابات میں مداخلت کی شکایات کی مکمل، شفاف اور قابل اعتماد تحقیقات نہیں ہو جاتیں۔