گوادر: (ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے شہر گوادر میں طوفانی بارشوں کے بعد زیر آب آنے والے نشیبی علاقوں سے ایک ہفتے بعد بھی پانی نہیں نکالا جاسکا اور شہر میں وبائی امراض پھیلنے لگے ہیں۔
پائپ لائنوں کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے پانی کی قلت پیدا ہوگئی اور شہریوں نے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف سڑک بند کرکے احتجاج کیا۔