اسلام آباد: (ہمگام نیوز) منگل کو پاکستانی گدھ فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان اور اس کے سٹریٹجک اتحادیوں اور شراکت داروں، خاص طور پر چین کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی شعوری کوشش کے طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
آئی ایس پر آر کے مطابق ’بعض غیرملکی عناصر اپنے ذاتی مفادات کے تحت پاکستان میں دہشت گردی کی مدد اور اس کی حوصلہ افزائی میں ملوث ہیں۔
’ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ’اپنی قوم اور اتحادی چین کے ساتھ مل کر دہشت گردی میں ملوث عناصر اور ان کی بالواسطہ یا بلاواسطہ معاونت کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔‘
ترجمان کا کہنا ہے کہ ’بے گناہی کا سراغ لگانے کے باوجود یہ عناصر مسلسل دہشت گردی کے سرپرستوں کے طور پر بے نقاب ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ قابض پاکستان پر ان کے اپنے کرتوتوں کی وجہ حملے ہورہے ہیں ۔
جنہوں نے مذہب کے نام پے جو جھوٹا بیج بویا ہے، اسی کی کاشت ہی ہو رہی ہے۔