اسلام آباد (ہمگام نیوز) تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے دوشنبہ میں قابض پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
تاجکستان کے صدارتی دفتر نے پیر کو اعلان کیا کہ ان کی بات چیت کا مرکز “امن، استحکام اور علاقائی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔”
بیان میں صدر رحمان نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کو اجاگر کیا کہ سیکیورٹی تعاون کے ساتھ ساتھ تاجکستان اور پاکستانی حکام کے درمیان جاری روابط باہمی طور پر فائدہ مند ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی، انتہا پسندی اور منشیات کی سمگلنگ سے نمٹنے کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ ملاقات افغانستان میں پاکستان اور طالبان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ہوئی ہے۔ حالیہ دنوں میں مشترکہ سرحد پر مسلح جھڑپوں کے نتیجے میں دونوں جانب سے جانی نقصان ہوا ہے۔
تاجکستان افغان قومی مزاحمتی محاذ کے رہنماؤں کی میزبانی کرتا ہے اور طالبان کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات کے بغیر چند علاقائی ممالک میں سے ایک ہے۔ طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد سے گزشتہ تین سالوں کے دوران، تاجکستان نے افغانستان میں مسلح گروپوں کی موجودگی کے بارے میں مسلسل خدشات کا اظہار کیا ہے اور وہ طالبان کے خلاف قومی مزاحمتی محاذ کا کٹر حامی رہا ہے۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا آئی ایس آئی کے سربراہ نے اپنے دورے کے دوران قومی مزاحمتی محاذ کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس سے قبل کچھ پاکستانی سفارت کاروں نے خبردار کیا تھا کہ اگر طالبان تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حملوں کو روکنے میں ناکام رہے تو پاکستان طالبان کے مخالف گروپوں کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پر غور کر سکتا ہے۔قابض پاکستان کی افغان مخالفین سے ملاقات کو نئی صف بندی اور قابض پاکستان کی افغانستان میں ایک نئی پراکسی وار کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے شمالی اتحاد جو قابض کے مخالف سمجھے جاتے تھے اور ہندوستان کے دوست اب وہ قابض پاکستان کے پراکسی کے طور پر دیکھے جارے ہیں ۔