پنجشنبه, اپریل 3, 2025
Homeخبریںقابض پاکستان کے آرمی چیف کو فوجی بغاوت کا سامنہ

قابض پاکستان کے آرمی چیف کو فوجی بغاوت کا سامنہ

کراچی (ہمگام نیوز) عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے کرنل، میجرز، کیپٹن اور سپاہیوں کے ایک گروپ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اس پر سیاسی اپوزیشن کو دبانے، صحافیوں کو خاموش کرنے اور جمہوری عمل کو نقصان پہنچانے کے لیے فوجی طاقت کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا۔

‏میڈیا نے ایک خط کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ گروپ نے متنبہ کیا کہ اگر وہ عہدہ نہیں چھوڑتا ہے، تو وہ کاروائی کریں گے۔ ممکنہ طور پر طاقت کے ذریعے ادارے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے لیے۔ انٹیلی جنس ذرائع نے خط کی صداقت کی تصدیق کی ہے اور اسے ملک کے سب سے طاقتور ادارے پاک فوج کے اندر ایک بڑے بحران کی علامت قرار دیا ہے۔ خط میں دعویٰ کیا گیا کہ جنرل منیر کی قیادت نے پاکستان کو 1971 جیسی صورتحال میں دھکیل دیا، جب ملک ایک جنگ ہار گیا، جس کے نتیجے میں بنگلہ دیش بنا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز