راولپنڈی: (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق محکمہ انسداد رشوت ستانی نے راولپنڈی کی عدالت سے نجف حمید کو گرفتار کیا، وہ محکمہ انسداد رشوت ستانی کو ایک مقدمہ میں مطلوب تھے اور انہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی تھی۔
نجف حمید کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، وہ تاخیر کے ساتھ عدالت پہنچے تو عدالت نے ان کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔
محکمہ انسداد رشوت ستانی کا عملہ نجف حمید کو حراست میں لے کر چکوال روانہ ہوگیا۔ انہیں کل جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کیا جائے گا۔نجف حمید سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بڑے بھائی ہیں۔ محکمہ اینٹی کرپشن چکوال میں ان کے خلاف فراڈ سیکشن 420.468 اور 471 کے تحت مقدمہ درج ہے۔
یاد رئے کہ فیض حمید اور باجوا میں شدید اختلافات تھے بعد میں آصف منیر جو موجود گدھ قابض فوج کے سربراہ ہے بھی اختلاف تھے کہا جاتا ہے قابض کی فوج دو حصوں میں ہے ایک چین کی کیمپ میں جبکہ دوسرا امریکہ کی کیمپ میں ہے اور عین امکان ہے کہ کسی بھی وقت پاکستانی فوج میں بریگیڈئیر لیول کا فوجی بغاوت فوجی سربراہ کے خلاف ہو۔