لندن(ہمگام نیوز) بلوچ قوم دوست رہنما اور فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ حیربیار مری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اور قاسم سلیمانی نے عراق میں امریکی مفادات کو اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا پاکستانی آئی ایس آئی نے افغانستان میں پہنچایا ہے۔ پاکستان کی آئی ایس آئی نے افغانستان میں انسانی جانوں کے ضیاع اور دیگر مالی تباہ کاریوں کی صورت امریکہ کو زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔
حیربیار مری نے مزید کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب نے عراقی پراکسیوں کو امریکی مفادات کے خلاف استعمال کیا جب کہ پاکستان نے امریکی مفادات کو نقصان پہنچانے کے لئے اپنے شہریوں تک کو افغانستان بھیجا۔ انصاف کے تقاضوں کے مطابق آئی ایس آئی کو سپاہ پاسداران انقلاب سے بہت پہلے ہی دہشت گرد تنظیم قرار دیا جانا چاہئیے تھا۔ انہوں اپنے ٹویٹ میں بلوچستان نہ پاکستان ہے اور نہ ایران کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
#IRGC and Qassem Soleimani have done less damage to the #American interests in #Iraq than #Pakistan’s ISI which has inflicted more material damage and human casualties to Americans in #Afghanistan. 1/2
— Hyrbyair Marri (@hyrbyair_marri) January 4, 2020
IRGC used Iraqi proxies while #Pakistan even sent its own citizens in Afghanistan to harm US interests. On merit, Pakistan’s #ISI should have been proscribed as a terrorist organisation long before the IRGC. 2/2#BalochistanIsNotIran#BalochistanIsNotPakistan
— Hyrbyair Marri (@hyrbyair_marri) January 4, 2020


