شنبه, اپریل 12, 2025
Homeخبریںقبائلی سردار سے لیکر چرواہے تک، سب پاکستان و ایران کی نسل...

قبائلی سردار سے لیکر چرواہے تک، سب پاکستان و ایران کی نسل کُشی کے شکار ہیں: حیربیار مری

لندن (ہمگام نیوز) بلوچ قوم دوست رہنما اور فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ حیربیار مری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ایک صدی کے عرصے سے بلوچ ایرانیوں اور پاکستانیوں کے ہاتھوں ذبح ہورہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ قبائلی سردار سے لیکر بلوچ چرواہے تک کسی طبقے کو بھی کوئی استثنیٰ حاصل نہیں۔

حیربیار مری نے مہذب ممالک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تنقید کی کہ وہ صرف تماشہ دیکھ رہے ہیں جبکہ اقوام متحدہ اس تمام صورتحال میں خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے۔

بلوچ رہنما نے سوال اٹھایا کہ انسانیت کہاں گئی ہے؟

انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں “بلوچستان نہ پاکستان ہے اور نہ ہی ایران” کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز