اسلام آباد (ہمگام نیوز) پاکستان کے پشتون اکثریتی قبائلی علاقے شمالی و جنوبی وزیرستان میں عسکریت پسندوں سے مقابلہ میں پاکستانی فوج کے 4 اہلکار اور 6 عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔
پاکستانی میڈیا کے بقول پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے مقابلے 6 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں عسکریت پسندوں کا سرغنہ حضرت زمان عرف اورے ملا بھی مارا گیا جو کہ کئی عسکریت پسند کارروائیوں میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی و جنوبی وزیرستان میں مشتبہ افراد سے مقابلےمیں انکے 4 اہلکار بھی مارے گئے ہوئے،جن میں لانس نائیک تبسم الحق ،سپاہی نعیم اختر،،سپاہی عرفان علی،سپاہی عبدالحمید میں شامل ہیں۔