کوئٹہ(ہمگام نیوز) نیٹ ویدر اپڈیٹس کے مطابق آج سے بلوچستان کے بیشتر شہروں میں شدید بارشوں کا امکان ہیں۔تفصیلات کے مطابق قلات،وادی خصدارسمیت،نوشکی،کوئٹہ،لورلائی،بارکھان،چاغی،مستونگ،سبی،ہرنائی،کوہلو،ڈیرہ بگٹی،بولان،نصیرآباد،جھل مگسی،جعفرآباد،خاران،واشک،پنجگور،تربت،گوادراور لسبیلہ میں درمیانے سے تیز بارشوں کا قوی امکان ہیں۔اس کے ساتھ، ساتھ شمالی بلوچستان ژوب،موسی خیل،قلعہ سیف الللہ،شیرانی میں بھی زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔جبکہ بالائی علاقوں میں بعض جگہوں پر برف باری کا بھی امکان ہے۔ان بارشوں کا سلسلہ 3 دن تک جاری رہے گا۔مزید یہ کہ اس کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیشنگوئی کی گئی ہیں۔آج اور کل 80 سے 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود ہے جہاں درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔