قلات (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مسلح افراد نے قلات کے علاقے جوہان میں قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ پر راکٹ سے حملہ کیا۔
حملے کے بعد فورسز و دیگر اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ابتدائی کاروائی شروع کیا۔
یاد رہے کہ اس واقعے سے ایک روز قبل قلات کے شاہ مردان میں بھی مسلح افراد نے فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا تھا۔
ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔