جمعہ, جون 28, 2024
ہومخبریںقلات، جوہان میں پاکستانی فورسز کے کیمپ پر شدید نوعیت کا حملہ

قلات، جوہان میں پاکستانی فورسز کے کیمپ پر شدید نوعیت کا حملہ

قلات (ہمگام نیوز) کے مطابق گزشتہ شب 1 بجے مسلح افراد نے قلات کے علاقے جوہان میں پاکستانی فورسز کے کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق حملہ شدید نوعیت کا تھا جس میں بڑے اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے، حملے کے دوران حملہ آوروں نے فورسز کا ایک ڈرون کیمرہ بھی مار گرایا ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ حملہ کافی دیر تک جاری رہا جس میں پاکستانی فورسز کو بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔

اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے البتہ واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں اس طرح کی کاروائیاں آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز