پنجشنبه, دسمبر 5, 2024
Homeخبریںقلات، فاہرنگ سے پنجاب کا رہائشی شدید زخمی

قلات، فاہرنگ سے پنجاب کا رہائشی شدید زخمی

قلات (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صوبہ پنجاپ کا ایک رہائشی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کل رات دس بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ڈسٹرکٹ قلات میں مین ایف کیمپ کے قریب واقع ہربوئی ہوٹل میں ایک پنجابی کو فاہرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ہے زرائع کے مطابق پنجاب کا ایک رہائشی جو ہربوئی ہوٹل قلات میں خود کو مزدور ظاہر کرتا تھا ایک انٹیلیجنس اہلکار تھا کو نامعلوم افراد نے ہوٹل میں گھس کر فائرنگ کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

علاقائی زرائع کے مطابق زخمی ہونے والے پنجاب کے رہائشی کو قلات میں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

تاہم ان کے کوئٹہ منتقلی کے بعد انکی ہلاکت کی مصدقہ اطلاع اب تک موصول نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز اور انٹیلیجنس اداروں کے اہلکاروں کو آزادی پسند مسلح تنظیمیں نشانہ بناتے ہارہے ہیں لیکن اب تک اس واقعہ کی زمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز