پنجشنبه, فبروري 13, 2025
Homeخبریںقلات، منگچر بازار سے قابض پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو لاپتہ...

قلات، منگچر بازار سے قابض پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو لاپتہ کردیا

منگچر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے مقبوضہ بلوچستان کے شہر قلات منگچر مین بازار سے ایک دکاندار کو جبری طور پر اُٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ مذکورہ شخص کی شناخت عبدالحمید بنگلزئی سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج منگچر سے لاپتہ عبدالحمید بنگلزئی کے لواحقین نے قومی شاہراہ کو بند کردیا۔عبدالحمید کے لواحقین کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ہمارے بیٹے کو منظر عام پر نہیں لایا گیا.۔جب تک ہمارے بیٹے کو منظر عام پر نہیں لایا جاتا ہمارے احتجاج جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ قابض پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کے عمل کافی تیزی اور شدت لائی ہے۔ بلوچستان کے متعدد علاقوں سے جبری گمشدگی کے اطلاعات موصول ہوتے آرہے ہیں جو کہ انتہائی تشویشناک صورتحال کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز