Homeخبریںقلات:پاکستانی فورسز نےخاتون سمیت4 بچوں کو اغوا کی

قلات:پاکستانی فورسز نےخاتون سمیت4 بچوں کو اغوا کی

قلات (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز منگچر کے قریب شیخ حاجی کے مقام سے پاکستانی فورسز اور اس کے خفیہ اداروں نے مسافر بس سے ایک خاتون سمیت چار بچوں کو اغوا کر کے اپنے ساتھ فوجی کیمپ لے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے قلات جانے والے مسافر بس سے پاکستانی فورسز نے حاجی رحیم داد بنگلزئی کے بیٹے عبدالعزیز اور ان کی 35 سالہ بیٹی بی بی سلیمہ کو اس کے تین بچوں،دس سالہ بی بی فریدہ، چار سالہ بی بی جنت، ایک سالہ زبیر احمد کو بس سے اتار کر پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے حراست میں لیکر فوجی کیمپ منتقل کردیا ، جن کی خیریت کا تاحال ان کے خاندان کو کچھ بھی معلوم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز