قلات،کھڈ کوچہ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ قلات اور کھڈ کوچہ میں مسلح افراد نے دوافراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا قتل ہونے والوں ایک پاگل شخص بتایا جارہاہے ۔اطلاعات کے مطابق
قلات، غوث آباد پس شہر میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سلمان احمدولد عبدالقدوس قوم زہری نامی نوجوان کو قتل کردیا۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔مقامی پولیس نے نعش ہسپتال پہنچاکر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا تاہم قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔
دوسری جانب کھڈ کوچہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، ذرائع کے مطابق مقتول پاگل تھا۔
واقعہ کے بعد لاش کو لیویز نے شناخت کیلے مقامی ہسپتال پہنچادیا ۔


