قلات ( ہمگام نیوز ) قلات میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے قبائلی رہنماء اورڈسٹرکٹ کونسل قلات کے ممبر سردار غلام مرتضیٰ شاہوانی ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے قلات میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے قبائلی رہنماء اورڈسٹرکٹ کونسل قلات کے ممبر سردار غلام مرتضیٰ شاہوانی پر کلی خاردان میں ہربوئی روڈ پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کردی جس سے وہ شدیدزخمی ہوگئے اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اطلاع ملتے ہیں پولیس نے لاش کو اپنے تحویل میں لیکر سول ہسپتال قلات پہنچا دیا قلات پو لیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے