سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںقلات ، پاکستانی فورسز کی جعلی کارروائی، زیر حراست فرزندوں کو قتل...

قلات ، پاکستانی فورسز کی جعلی کارروائی، زیر حراست فرزندوں کو قتل کیا گیا

نوشکی ( ہمگام نیوزنمائندہ خصوصی ) پاکستانی فورسز کی جانب سے گذشتہ روز قلات میں ایک جعلی فوجی آپریشن کا ڈرامہ رچایا گیا جس میں پہلے سے گرفتار بلوچ قیدیوں کوبلوچ مزاحمت کار ظاہر کرکے ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینکی گئی ، ان بلوچ فرزندوں میں عامر جمالدینی ولدیار محمد جمالدینی سکنہ کلی غیریب آباد نوشکی جسے چار ماہ قبل نوشکی سے اغواء کیاگیا تھا اس کے علاوہ محمد قذافی سکنہ منگوچر جسے اگست 2014کو کوئٹہ سے اغواء کیا گیا تھا ، جبکہ دو دیگر لاشوں کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ، واضح رہے کہ عامر جمالدینی اور محمد قذافی کی رشتہ دار ان کی پاکستان خفیہ اداروں کے ہاتھوں اغواء کے بعد سے ان کی بازیابی کے احتجاج کررہے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز