چهارشنبه, مارچ 26, 2025
Homeخبریںقلات اسپیشل مشن(خاصیں محاذ) میں نمیرانی نوش کرنے والی وطن ندر ماہکان...

قلات اسپیشل مشن(خاصیں محاذ) میں نمیرانی نوش کرنے والی وطن ندر ماہکان بلوچ تاریخ کے اوراق میں ہمیشہ امر رہیں گی۔ بی ایل اے

 قلات )ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ  مارچ2 کو قلات میں ایف سی ونگ کمانڈر کے قافلے پر حملہ مجید برگیڈ کے وطن ندر بانوک ماہکان بلوچ نے سرانجام دیا تھا۔ اس حملے میں ونگ کمانڈر سمیت متعدد اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ بلوچ لبریشن آرمی ناقابل بیان بہادری کے ساتھ مشن کو کامیابی سے تکمیل تک پہنچانے پر نمیران بانک ماہکان بلوچ کو سلام پیش کرتی ہے۔

وطن ندر ماہکان بلوچ کا تعلق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے گوادر سے ہے۔ آپ 4 سال قبل رضاکارانہ طور پر مجید برگیڈ کا حصہ بنیں۔ آپ انتہائی مضبوط آعصاب کی مالکن تھیں۔ ان چار سالوں میں تنظیم نے فیصلے پر نظرثانی کیلئے آپ کو ناصرف مکمل طور پر آزاد رکھا بلکہ وقتاً فوقتاً آپ کو خاص امتحانات سے گزارا تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ آپ کا فیصلہ جذباتی تھا یا پھر شعوری۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مجید برگیڈ کے ذمہ داران اس نتیجے پہ پہنچے کہ آپ کا فیصلہ شروع سے پختہ تھا ۔ نمیران بانک ماہکان بلوچ نے بیچلر آف سائنس میں ڈگری حاصل کی تھیں آپ تعلیم یافتہ جہد کار ہونے کے ساتھ ساتھ بلوچ تاریخ و ادب پر خصوصی دسترس رکھتی تھیں۔ آپ کی بلوچ قوم، زبان و زمین کیلئے عشق الفاظ کا محتاج نہیں ہے۔

مجید برگیڈ باشعور وطن ندریگوں پر مشتمل بی ایل اے کا وہ انگ ہے جس کا انتخاب اسپیشل مشنز کیلئے ہوتا ہے۔ مجید برگیڈ کے پہلے وطن ندریگ نمیران درویش بلوچ کے بعد سے یہ سلسلہ ہنوذ جاری ہے اور ایک آزاد و خودمختار بلوچستان کی تشکیل تک جاری رہے گا۔ بلوچ نوجوانوں کی بڑی تعداد رضاکارانہ طور پر مجید برگیڈ کا حصہ ہے اور قابض پر قہر بننے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

بی ایل اے نمیران بانک ماہکان بلوچ کی دلیری پر ناز کرتی ہے اور آپ کے کردار کو بلوچ نوجوانوں کیلئے مشعلِ راہ کے طور پر پیش کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز