چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںقلات اوروڈھ میں دو افراد کی لاشیں برآمد

قلات اوروڈھ میں دو افراد کی لاشیں برآمد

قلات(ہمگام نیوز)قلات اوروڈھ کے علاقوں سے دوافرادکی انتظامیہ نے گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمدکرلیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزقلات پولیس کواطلاع ملی کہ سول ہسپتال کے قریب ایک نامعلوم شخص کی لاش پڑی ہوئی ہے پولیس نے موقع پرپہنچ کرلاش تحویل میں لیکرہسپتال پہنچادی جس سے نامعلوم افراد فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعدلاش وہاں پرپھینک دی تھی مقتول کی شناخت محمدافضل کے نام سے کی گئی اسی طرح وڈھ انتظامیہ کونصیرآبادکے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جس سے ہسپتال پہنچادیاگیاجس کی شناخت سفرخان سکنہ وڈھ کے نام سے کی گئی لاشیں ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز