قلات (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ضلع قلات میں سینکڑوں کی تعداد میں مسلح افراد داخل ہوچکے ہیں۔ مختلف علاقوں میں مین شاہراوں پر ناکہ بندی کی گئی ہے۔ ادھر قلات کے علاقے منگوچر میں مرکزی فوجی چھاونی پر بڑے پیمانے پر حملے کی اطلاع بھی موصول ہو رہی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے قلات میں کواک کراس، شیخڑی کراس، خزینہ ای سمیت مختلف مقامات پر ناکہ بندی اور چیکنگ کی جارہی ہے۔
ادھر منگوچر میں واقع پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر چاروں اطراف سے حملہ ہورہا ہے۔ منگوچر سے مقامی ذرائع کے مطابق حملہ کافی بڑے پیمانے کا ظاہر ہورہا ہے جہاں دھماکوں اور شدید فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
اس حوالے سے مزید معلومات جاری ہے۔