سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںقلات: بینچا میں بلوچ سرمچاروں کا پریمٹیو اسٹرائیک، پاکستانی فوج سے جھڑپیں...

قلات: بینچا میں بلوچ سرمچاروں کا پریمٹیو اسٹرائیک، پاکستانی فوج سے جھڑپیں جاری

قلات (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوئٹہ-کراچی آر سی ڈی شاہراہ پر قلات کے علاقے بینچا میں بلوچ بلوچ ڈیفنس فورس ( سرمچاروں ) نے آج منظم پری ایمپٹو اسٹرائیک کرتے ہوئے ریاستی نقل و حمل کو نشانہ بنایا اور وہاں آمد و رفت کے دوران اسنیپ چیکنگ کرتے ہوئے آنے جانے والے گاڑیوں کو تفتیش کرتے رہے۔

زرائع کے مطابق پاکستانی قابض فوج نے پیش قدمی کی تاہم سرمچاروں کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے ناکام رہی۔

زرائع کے مطابق سرمچاروں نے پیش قدمی کرنے والے دستے پر شدید قسم کا حملہ کیا ، جس کے بعد سرمچاروں اور قابض فورسز کے مابین جھڑپ شروع ہوا جو کہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، سرمچاروں نے بینچا میں شاہراہ پر ٹیکٹیکل چیک پوائنٹس قائم کیے ہیں اور علاقے میں اپنی آپریشنل موجودگی کو مضبوطی کے ساتھ برقرار رکھا ہوا ہے۔ ان اقدامات کے نتیجے میں ریاستی فورسز کی لاجسٹک نقل و حرکت میں شدید خلل پیدا ہوا ہے۔

فدونوں جانب سے فائرنگ کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جبکہ مقامی آبادی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ابھی تک کسی بھی قسم کی جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز